85782D785359AA17AB647B72067E8792 22رجب یوم وفات سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ - Wali Khan Kakar

Breaking News

22رجب یوم وفات سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ

22رجب یوم وفات سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ

سیدنا معاویہ ؓ کی شخصیت اور کردار کو جو بعض حضرات زیر بحث لاتے ہیں ،ان کو جان لینا چاہیے کہ سیدنا معاویہ ؓ  آج کل کے بادشاہوں کی طرح نہیں تھے جن کے کردار کا نہ کوئی اصول ہوتا ہے اور نہ قاعدہ۔وہ ایک فقیہ صحابی رسولﷺتھے۔ایک،ہدایت یافتہ اور  دوسروں کے لیے ذریعہ ہدایت تھے۔وہ امت کے امین تھے،ایک خلیفہ راشد تھے،کاتب وحی تھے۔ان کا حلم اورعلم تمام امت میں مشہور تھا ۔خلافت صدیقی،خلافت فاروقی اور خلافت عثمانی میں انہیں بااعتماد سمجھ کر حکومت کے اعلیٰ عہدوں پر فائز کیا گیا ،یہاں تک کہ شام کے صوبے کا گورنر بنا دیا گیا ۔ایسی شخصیت پر اعتراضات کی کوئی حیثیت نہیں  ہوتی کیوں کہ ایک خلیفہ راشد پر کسی قسم کی تنقید نہیں کی جا سکتی۔ان پر جو اعتراضات کیے گئے ہیں وہ آج سے چودہ سو سال پہلے عبداللہ بن سبا یہودی اور اس کے ساتھیوں نے کیے تھے جن کا علماء نے اپنی کتابوں میں تسلی بخش جواب دیا ہے لیکن آج انہی اعتراضات کو نئے انداز اور نئی تکنیک سے لوگوں کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔جن روایات پر اعتماد کر کے سیدنا معاویہ ؓ   کی شخصیت کو مجروح کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ان کے راوی خود مجروح ہیں ،ناقابل اعتماد اور دروخ گو اور کازب ہیں۔

No comments