85782D785359AA17AB647B72067E8792 Hind history part 3 - Wali Khan Kakar

Breaking News

Hind history part 3

⤴️3⃣
       زیادہ تر عرب بت پرست تھے۔ وہ اللہ کو حاکم مطلق مانتے تھے، اور تمام مسودات کے شروع ( اوپر) اللہ کانام ہو تا تھا، لیکن اللہ عبادت کے لیے نہ تھا۔ قرآن میں تین مشہور بتوں کا نام
لات
منات
عزا
      اللہ کی بیٹیاں ہونے کی حیثیت سے شفاعت کے لیے ان کی مدد طلب کی جاتی۔ دوسرے قبیلوں کے بتوں کے نام گنانا لا حاصل ہوگا۔ تقریبا آٹھ سو بت یا ان کی شبیہیں کعبہ میں گنجائش کی کمی کے باوجود رکھے تھے۔ لیکن ان میں صرف ”ہبل" کا ایک مجسمہ تھا۔ کسی ایک بت کی جانب پُر خلوص اعتقاد کی شہادت کہیں نہیں ملتی۔ ما قبل اسلام کے عربوں کا کوئی نہ مذہبی صحیفہ نہ تھا، اور نہ کوئی سوچا سمجھا علم الاصنام (دیومالا)۔ یہودیوں اور عیسائیوں کی آبادیاں مختلف مقامات پر تھیں، لیکن مشرک عربوں میں یہودیوں یا عیسائیوں کی جانب مخالفانہ جذبات نہ تھے۔ دنیا کے دیگر حصوں کی طرح عرب کے یہود اپنے سر اسم کے پابند رہے۔ گرچہ وہ ان سے مکمل طور پر واقف نہ تھے۔ جہاں تک اسلاف کی دعوت کا تعلق ہے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ عرب خواہ وہ عیسائی ہوں یا مشرک وہ اپنے اسلاف کے مذہب کے پابند تھے۔ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کے روایتی خیالات میں خلل پڑے اور ان کے بزرگوں پر بہتان باندھا جائے۔ مشرک عربوں کا گو اپنے بتوں پر مکمل ایمان نہ تھا پھر بھی وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کا وجود نہ تسلیم کیا جائے۔ علاوہ اس کے وہ پیغمبر کے مطالبہ کو ناپسند کرتے تھے، کہ ہر یقین کو عرفان کی تاریخ کے پیش نظر بہت غور و فکر اور تحقیق کے ساتھ قبول کیا جائے۔ پیغمبر نے جب مکہ فتح کیا تو ان عیسائیوں نے جو بدعتی فرقہ کے تھے اور جو اپنے مذہب کی بنا پر باز نطینی حکومت میں سزا پاسکتے تھے۔ اسلام قبول کرنا بہتر سمجھا۔

≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠

اخذہ ابو عبداللہ محمد توفیق بالنبور

          جامع تاریخ ہند
 

No comments