Story
ایک جوان کو ایک لڑکی سے محبت ہو گئی، اس نے اپنے دوست سے کہا
یار! اپنی مسجد کا جو امام هے نہ اس کی بیوی سے مجھے محبت ہو گئی ہے کیا تو میری مدد کرے گا ؟؟
دوست نےکہا کیا مدد کروں؟
اس نے کہا کہ مدد یہ کرنا ہے امام صاحب نماز پڑھ کر جلدی گھر چلے جاتے ہے تو ان سے مسئلہ پوچھ کر اتنا الجھا دے انہیں دیر تک بٹھا کر رکھ ادھر میں ان کی بیوی سیے ملاقات کر لوں .
...اس نے کہا ٹھیک ہے میرے دوست! میں ایسا ہی کروں گا.
مسجد میں وہ کبھی نہیں آتا تھا، دوست کے لئے آنے لگا، امام کو روکتا رہا وہ بے چارہ بھولا بھالا امام ركتا رہا کئی دن جواب دیتا رہا
... مہینوں گزر گئے ایک دن اس کے ضمیر نے اسے جھجھوڑا تو مسجد کے امام کے ساتھ ایسا کر رہا ہے ؟؟
مسجد پہنچا امام صاحب سے کہا حضرت! مجھے معاف کر دیجئے ... کیوں بھائی ؟؟ دراصل مجھے مسئلہ نہیں پوچھنا ہوتا تھا بلکہ میں اپنے دوست کی مدد کرتا تھا. وہ اورآپ کی بیوی محبت کرتے هے. آپ جلدی گھر چلے جاتے تھے اس لئے اسے موقع نہیں ملتا تھا کہ کچھ کرے اس لئے میں آپ کو روکے رکھتا تھا ......
...امام صاحب مسکرانے لگے. انہوں نے کہا کہ بھائی! بڑی عجیب سی بات ہے، ابھی تک تو میرے ماں باپ نے میری شادی ہی نہیں کی ہے پھر میری کس بیوی سے تیرے دوست کو محبت ہو گئی ؟؟
نہ میری کوئی بہن ہے نہ بیوی ہے ...
وہ سوچ میں ڈوب گیا کہ یہ کیا ہوا ؟؟
کافی دیرسوچتا رہا کہ امام کی شادی ہی نہیں ہوئی تو میرا دوست کس کے پاس جاتا تھا؟ .. جب تحقیق کی تو پتہ چلا کی وہ امام کی نہیں ، اس کے گھر جا کر اس کی بیوی کے ساتھ ملتا تھا ...
..دیکھا گناہ میں مدد کرنے کا انجام ...آج میرے کچھ نوجوان بھائی ایسے بھی هیں کہ اگر ہمارا دوست کسی لڑکی سے محبت کر رہا ہے تو ہماری یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم اس کی سپورٹ کریں. نہیں کرتے تو ہم دوستی کا حق ادا نہیں کر رہے ، ہم بے وفائی کر رہے هے. لیکن میں تم سے کہہ دینا چاہتا ہوں
"سچا دوست وہ ہے جب تم خدا کو بھول جاؤ تو وہ تمہیں خدا کی یاد کی طرف متوجہ کرے.
....بدل ڈالو خود کو، دوست کو، توبہ كرلو ورنہ یاد رکھو شیشے کے گھر میں بیٹھ کر کسی کے مٹی کے گھر پر پتھر مارنے کا انجام کیا ہوتا ہے. دوسروں کے لئے كنواں كھودوگے خود گر جاؤ گے .......
. جاگ جاؤ اللہ کا واسطہ ایسی دوستی کو ٹھوکر مارو جو تمہیں گناہ کی طرف لے جائے، اچھوں کا ہاتھ تھامو ........ .ان شاء اللہ فلاح پا جاؤ گے ..
No comments