85782D785359AA17AB647B72067E8792 جمعہ والے دن دعا کی قبولیت کی ایک گھڑی: - Wali Khan Kakar

Breaking News

جمعہ والے دن دعا کی قبولیت کی ایک گھڑی:

*جمعہ والے دن دعا کی قبولیت کی ایک گھڑی:*

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

إن في الجمعة ساعة لا يوافقها عبد مسلم وهو قائم يصلي يسأل الله شيئاً إلا أعطاه إياه – وقال بيده يقللها

''بیشک جمعہ میں ایک ایسی گھڑی ہے، کوئی مسلمان بندہ نماز کی حالت میں اللہ تعالی سے جو کچھ طلب کرتا ہے تو اللہ تعالی اسکو ضرور عنایت کرتا ہے ـ اور آپ ﷺ نے اپنے ہاتھوں سے اس وقت کے تھوڑے ہونے کا اشارہ کیا '' [متفق عليه].​

علامہ ابن القیم رحمہ اللہ نے اس کے تعین کے تمام اختلافات کو ذکر کرنے کے بعد فرمایا: '' میں ان دو اقوال کو ترجیح دیتا ہوں جو صحیح احادیث سے ثابت ہیں ـ

*پہلا قول:*

امام کے منبر پر بیٹھنے سے شروع ہوکر نماز ختم ہونے تک رہتا ہے '' عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :​

{ هي ما بين أن يجلس الإمام إلى أن تقضى الصلاة } [مسلم]​

'' یہ وقت امام کے منبر پربیٹھنے سے شرو ع ہو کر نماز کے ختم ہونے تک رہتا ہے ـ ''

*دوسرا قول:*

​یہ وہ عصر کے بعد کی گھڑی ہے اور دونوں اقوال میں یہی زیادہ راجح ہے۔ (زادالمعاد 1/389ِ-390)​

No comments